زادِ روز | دین و طب کی مختصر روزانہ رہنمائی
دوا کی شکل بھی علاج کا حصہ ہے | ہر گولی مت پیسیے
جمعہ، 11 ستمبر 2026ء | 28 ربیع الاول 1448ھ
گولی نگلنے میں مشکل ہوئی تو اسے پیس کر دودھ میں ملا دیا۔ مگر بعض گولیاں اپنی بناوٹ سے دوا آہستہ یا آنت میں پہنچ کر چھوڑتی ہیں؛ پیسنے سے پوری مقدار ایک ساتھ خارج ہو کر مضر اثر بڑھا سکتی ہے، یا دوا بے اثر ہو سکتی ہے۔
پیک پر ایم آر، ایس آر، سی آر، ایکس ایل، ایل اے یا ای سی/گیسٹرو ریزسٹنٹ لکھی ہو تو خود سے نہ توڑیں، چبائیں یا پیسیں؛ کیپسول بھی ہمیشہ کھولنے کے قابل نہیں۔ مشکل ہو تو فارماسسٹ یا معالج سے مائع یا مناسب متبادل پوچھیں۔ دوا کے ساتھ بار بار کھانسی، دم گھٹنا یا لقمہ اٹکنا ہو تو نگلنے کا طبی جائزہ ضروری ہے۔
عمومی تعلیمی رہنمائی؛ ذاتی طبی تشخیص یا علاج کا متبادل نہیں۔
مؤلف: حکیم محمد ذکی العثمانی
ناشر: مرادیہ الفرقان اکیڈمی، مظفرنگر
رابطہ: 8006482710
@MAFAMZN