زادِ روز | دین و طب کی مختصر روزانہ رہنمائی
گھر پربی پی پیمائش کی سمجھ | ایک ریڈنگ، پورا فیصلہ نہیں
جمعرات، 10 ستمبر 2026ء | 27 ربیع الاول 1448ھ
سیڑھیاں چڑھ کر آئے، بیٹھتے ہی بلڈ پریشر ناپا؛ عدد بڑھا تو گھبرا کر بار بار مشین چلا دی۔ جسم کو آرام دیے بغیر لی گئی ریڈنگ اصل سے زیادہ آ سکتی ہے۔
ناپنے سے 30 منٹ پہلے چائے یا کافی، سگریٹ اور ورزش نہ ہو؛ مثانہ خالی کریں، پانچ منٹ خاموش بیٹھیں، پاؤں زمین پر، بازو دل کی سطح پر اور کف ننگے اوپری بازو پر ہو۔ ایک منٹ کے وقفے سے دو ریڈنگ لکھیں۔ دوبارہ بھی 180/120 سے اوپر ہو، خصوصاً سینے میں درد، سانس پھولنے، کمزوری یا نظر یا بولنے میں تبدیلی کے ساتھ، تو فوراً ہنگامی مدد لیں۔
عمومی تعلیمی رہنمائی؛ ذاتی طبی تشخیص یا علاج کا متبادل نہیں۔
مؤلف: حکیم محمد ذکی العثمانی
ناشر: مرادیہ الفرقان اکیڈمی، مظفرنگر
رابطہ: 8006482710
@MAFAMZN