زادِ روز | دین و طب کی مختصر روزانہ رہنمائی
اصلاحی نکتہ | سرگوشی کبھی آواز سے زیادہ چبھتی ہے
بدھ، 9 ستمبر 2026ء | 26 ربیع الاول 1448ھ
تین لوگ بیٹھے تھے۔ دو سرگوشی کرنے لگے، پھر ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرائے۔ تیسرے نے کچھ نہ پوچھا، مگر دل میں سوال اٹھا: ’’بات میرے بارے میں تو نہیں؟‘‘
مجلس میں کسی کو یوں الگ کرنا معمولی بے تکلفی نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تین آدمی ہوں تو دو، تیسرے کو چھوڑ کر خفیہ گفتگو نہ کریں، کیونکہ اس سے اسے رنج ہوگا۔ (صحیح بخاری: 6290؛ صحیح مسلم: 2184) ضروری بات ہو تو اجازت لے لیجیے یا بعد میں کیجیے۔ آدمی خاموش رہ کر بھی بے عزتی محسوس کرسکتا ہے۔
عمومی تعلیمی رہنمائی؛ ذاتی طبی تشخیص یا علاج کا متبادل نہیں۔
مؤلف: حکیم محمد ذکی العثمانی
ناشر: مرادیہ الفرقان اکیڈمی، مظفرنگر
رابطہ: 8006482710
@MAFAMZN