زادِ روز | دین و طب کی مختصر روزانہ رہنمائی
اصلاحی نکتہ | دستک اجازت ہے، حکم نہیں
ہفتہ، 12 ستمبر 2026ء | 29 ربیع الاول 1448ھ
ایک صاحب نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ جواب نہ ملا تو گھنٹی اور فون مسلسل بجاتے رہے: ’’گھر میں ہیں تو دروازہ کیوں نہیں کھولتے؟‘‘ ممکن ہے اندر کوئی بیمار ہو، کوئی خاتون تنہا ہو یا اس وقت ملاقات ممکن نہ ہو۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اجازت تین مرتبہ مانگو؛ اجازت ملے تو داخل ہو، ورنہ واپس چلے جاؤ۔ (صحیح بخاری: 6245؛ صحیح مسلم: 2153) کسی کا گھر اس کی نجی جگہ ہے۔ گھنٹی بجانا اطلاع ہے، دروازہ کھلوانے کا حق نہیں۔ جواب نہ ملے تو خاموشی کی بھی ایک حرمت ہے۔
عمومی تعلیمی رہنمائی؛ ذاتی طبی تشخیص یا علاج کا متبادل نہیں۔
مؤلف: حکیم محمد ذکی العثمانی
ناشر: مرادیہ الفرقان اکیڈمی، مظفرنگر
رابطہ: 8006482710
@MAFAMZN